نارتھ ناظم آباد میں گداگروں کے خلاف آپریشن، 30 سے زائد گرفتار

کراچی: کمشنر کراچی اور ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی کی ہدایت پر نارتھ ناظم آباد میں اینٹی بیگنگ مہم کے تحت بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی۔ یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر حمیر احمد کی نگرانی میں کیا گیا، جس میں توقیر احمد، علاقائی ایس ایچ او عابد شاہ، تیموریہ پولیس اور ویمن پولیس بھی شریک تھیں۔

اسلام آباد: ملزم انس نواز کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

یہ مہم سخی حسن قبرستان، سخی حسن چورنگی اور فاروق اعظم مسجد کے اطراف چلائی گئی، جس کے دوران 30 سے زائد پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نارتھ ناظم آباد حمیر احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گداگری ایک منظم پیشہ بن چکا ہے، جہاں مختلف گروہ مخصوص علاقوں پر قبضہ کرکے بھیک مانگنے کا دھندہ چلا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار بھکاریوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے، جبکہ بعض کو ایدھی سینٹر اور بحالی مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔ چائلڈ بیگرز کو ری ہیب سینٹر میں بھیجا جائے گا تاکہ انہیں معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع وسطی کے شہری بھکاریوں سے سخت پریشان تھے، اسی لیے یہ مہم شروع کی گئی۔ اس مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے رات کے وقت شاپنگ مالز اور بازاروں میں بھی اینٹی بیگنگ آپریشن جاری رہے گا۔

فوکل پرسن ڈپٹی کمشنر توقیر احمد نے کہا کہ یہ مہم نارتھ ناظم آباد سے شروع ہو کر پورے ضلع وسطی میں پھیلائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماہِ رمضان میں پیشہ ور بھکاریوں کی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں، جس کی وجہ سے مستحق افراد نظر انداز ہو جاتے ہیں۔ اس آپریشن کا مقصد حقداروں کو ان کا حق دلانا اور معاشرتی برائی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں حکومت کا ساتھ دیں تاکہ گداگری اور اس سے جڑے جرائم کا مکمل خاتمہ ممکن ہو سکے۔

60 / 100 SEO Score

One thought on “نارتھ ناظم آباد میں گداگروں کے خلاف آپریشن، 30 سے زائد گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!