اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں اور تعلیمی اداروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں ایک غیر ملکی بھی شامل ہے۔ چھ آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 176.315 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 48 لاکھ روپے ہے۔
پاکستان کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی، 132 غیر قانونی تارکین وطن گرفتار
تعلیمی اداروں میں کارروائیاں:
ملتان: شجاع آباد روڈ کے قریب ایک ملزم کے قبضے سے 715 گرام آئس برآمد، جس نے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔
دیگر کارروائیاں:
کراچی: سپر ہائی وے پر سبزی منڈی کے قریب ٹرک سے 106.8 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
پبی، نوشہرہ: رکشہ میں چھپائی گئی 43.2 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
اسلام آباد: گولڑہ موڑ کے قریب گاڑی سے 20.4 کلوگرام چرس برآمد، دو ملزمان گرفتار۔
میانوالی: کالا باغ روڈ پر ایک غیر ملکی سمیت تین ملزمان سے 3.2 کلوگرام آئس برآمد۔
ایم ون موٹر وے: اسلام آباد کے قریب ایک ملزم سے 2 کلوگرام چرس برآمد۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔