پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے جدید اور خودکار ہتھیاروں سے پولیس چوکی پر حملہ کیا، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی کے باعث حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس کی اضافی نفری موقع پر پہنچ چکی ہے، جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی کا عمل جاری ہے۔
شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات اقتصادی اور دفاعی تعاون پر اتفاق
حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، مگر اسی پولیس چوکی پر ماضی میں بھی کئی حملے ہوچکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بنوں کے علاقے فتح خیل میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا تھا، جس میں دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔ اس حملے میں بھی دہشت گردوں نے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا اور پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم سیکیورٹی فورسز کی بروقت جوابی کارروائی نے ان کے عزائم ناکام بنا دیے تھے۔