اختتامی تقریب میں آئی جی سندھ نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔۔۔

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

DPL OFFICE CPO
‏NEWS ALERT

03 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام کا آخری دن۔۔۔

اختتامی تقریب میں آئی جی سندھ نے شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔۔۔

کراچی04,دسمبر 2023:-

اقوام متحدہ کے آفس برائے منشیات و جرائم (UNDOC) کی جانب سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ٹرانس جینڈر اور تھانہ جات پر تشدد سے متاثرہ شکایت کنندگان کی بہتر طور پر ہینڈلنگ کے عنوان سے 03 روزہ خصوصی تربیتی پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا۔

مورخہ 02 جنوری سے شروع ہونے والے اس خصوصی تربیتی سیشن کے آخری روز آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ نے تقریب میں شرکت کرتے ہوئے عنوان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

آئی جی سندھ نے کہا کہ پولیس میں شمولیت کے بعد مصروفیات اور کاموں کی وجہ سے نقصان یہ ہوتا ہے کہ انسان پڑھائی سے دورہوجاتا ہے،جبکہ ہمیں پڑھائی اور سیکھنے کی عادت کوہرصورت جاری رکھنا چاہیے۔ ہم پیشہ ورانہ تربیتوں کوہمیشہ فٹیگ تصورکرکے نظراندازکردیتے ہیں جس کا نقصان یہ ہوتا ہے کہ ہم سیکھنا کے عمل سے محروم ہوجاتے ہیں،مجھے آج یہاں اتنی بڑی تعدادمیں پولیس افسران واہلکاروں کودیکھ کرخوشیہورہی ہے اور امید پے کہ پولیس تھانوں میں ٹرانسجینڈرزکے ساتھ حسن سلوک میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ بہت اعزازکی بات ہے کہ اللہ نے ہمیں وردی دی ہے،محافظ بنایا ہے اوریہ پیشہ نہیں بلکہ عبادت ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ پولیسنگ کو عوام دوست بنانے,فیلڈ اور تھانہ پولیسنگ میں مثبت برتاؤ اور رویوں کو فروغ دینے اور محکمہ پولیس کو عوام کی نظروں میں نیک نام اور اچھی شہرت سے نوازنے کے لیئے ایسے سیشنز/سیمینارز/ورکشاپس کا گاہے بگاہے انعقاد وقت کی ضرورت بن چکا ہے کیونکہ کوئی انسان ہو یا کسی ادارے کا افسر یا جوان ہو وہ تربیت کے مراحل سے گزر کر ہی حقیقی معنوں میں اپنی منزل تک پہنچتا ہے۔

آج اس سیشن اور اس میں دیئے جانیوالے لیکچرز و تربیت سے جن افسران اور جوانوں نے استفادہ کیا ہے مجھے یقین ہیکہ وہ فیلڈ میں اپنے دیگر ساتھیوں کے لیئے مشعل راہ کا کام کرینگے اور تھانوں کے ماحول میں مثبت رجحان کے فروغ کا سبب بنیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی شکایات کی سنوائی, انکے مسائل کا حل پولیسنگ کی اولین ترجیحات ہیں اور آپکا کام ان ترجیحات کو عوام کے لیئے ثمرآور بنانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیشن سے آپ بخوبی جان جائیں گے کہ تھانہ جات میں عام شہریوں کی شکایات اور بالخصوص تشدد کے متاثرین اور ٹرانس جینڈر کی شکایات کو کس طریقے سے ہینڈل کرنا اور اذالہ اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ،ٹرانس جینڈررضاکار شہزادی رائے اور دیگربھی موجود تھے۔

 

 

سیشن کے اختتام پر آئی جی سندھ نے شرکاء کو تربیت کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد دی اور اسناد تقسیم کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!