کراچی کے آئی سی ٹی اور کیو آئی سی ٹی سے کروڑوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سامان چوری، کسٹم اور پورٹ حکام کی مبینہ ملی بھگت

تشکر نیوز:  کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کے آئی سی ٹی) اور قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل (کیو آئی سی ٹی) سے مبینہ طور پر کروڑوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سامان، جس میں مشین پارٹس، الیکٹرانکس اور ایلومینیم شیٹس شامل ہیں، چوری کر لیا گیا۔ یہ چوری کسٹم اور پورٹ حکام کی ملی بھگت سے ہوئی ہے۔

Luxurious Lifestyle of Pakistan’s Bureaucracy Amidst Poverty | Truth Exposed 2024

پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (پی سی اے) ساؤتھ نے اس فراڈ کا پردہ فاش کیا، جس میں ملک کی دو بڑی تجارتی بندرگاہوں پر قیمتی سامان کی غیراعلانیہ چوری سامنے آئی۔ پی سی اے ساؤتھ کے ڈی جی چوہدری ذوالفقار علی اور ڈائریکٹر شیراز احمد کی سربراہی میں کی گئی کارروائی میں یہ انکشاف ہوا۔

 

 

ذرائع کے مطابق، خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پی سی اے ساؤتھ نے تین ایف آئی آر درج کی ہیں اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔ اس معاملے میں تین غیر قانونی درآمد کنندگان کا کردار سامنے آیا ہے، جنہوں نے پورٹ اور کسٹم حکام کے ساتھ ملی بھگت کر کے 83 ملین روپے مالیت کا سامان چوری کیا ہے۔

58 / 100

One thought on “کراچی کے آئی سی ٹی اور کیو آئی سی ٹی سے کروڑوں روپے مالیت کا ضبط شدہ سامان چوری، کسٹم اور پورٹ حکام کی مبینہ ملی بھگت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!