جامعہ بلوچستان سمیت تمام کیمپسز کو تعلیمی سرگرمیاں آن لائن منتقل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ جامعہ بلوچستان کی انتظامیہ نے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کو تمام ڈیٹا آن لائن شفٹ کرنے اور ڈین و ڈائریکٹرز کو رجسٹرار آفس میں ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں کا تاریخی بوجھ، شہری مہنگائی سے پریشان
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے عملے کو معمول کے مطابق دفاتر میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جعفر ایکسپریس حملے کے بعد سیکیورٹی اقدامات سخت
یہ فیصلہ بلوچستان میں حالیہ سیکیورٹی صورتحال کے تناظر میں لیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں نے حملہ کر کے کئی مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز نے 36 گھنٹے طویل آپریشن کے بعد تمام یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا اور حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم، حملے میں متعدد مسافر اور سرکاری اہلکار شہید ہوئے۔
وفاقی حکومت نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور یقین دلایا کہ صوبے میں امن و امان کے قیام کے لیے فورسز کو ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔