سرکاری دستاویزات کے مطابق شہری پیٹرولیم مصنوعات پر بے تحاشا ٹیکس، ڈیوٹیز اور مارجن کے باعث شدید مالی دباؤ کا شکار ہیں۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار پیٹرولیم لیوی 70 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
نیپرا میں 7 آئی پی پیز کی ٹیرف کمی کی درخواست، 24 مارچ کو سماعت ہوگی
دستاویزات کے مطابق:
پیٹرول پر 15 روپے 28 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 15 روپے 78 پیسے کسٹمز ڈیوٹی عائد ہے۔
ڈیلرز کا کمیشن فی لیٹر 8 روپے 64 پیسے وصول کیا جا رہا ہے۔
آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کا مارجن فی لیٹر 7 روپے 87 پیسے ہے۔
ان لینڈ فریٹ ایکولائزیشن مارجن (IFEM) پیٹرول پر 5 روپے 33 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 2 روپے 30 پیسے شامل ہے۔
حکومت کی جانب سے اس وقت پیٹرول اور ڈیزل پر کسی قسم کا سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا، تاہم دیگر ٹیکسز اور مارجنز کی وجہ سے شہریوں کو شدید مالی بوجھ کا سامنا ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں:
پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت: 148 روپے 51 پیسے فی لیٹر
عوام کے لیے حتمی قیمت: 255 روپے 63 پیسے فی لیٹر
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت: 154 روپے 06 پیسے فی لیٹر
عوام کے لیے حتمی قیمت: 258 روپے 64 پیسے فی لیٹر
حکومتی پالیسی کے تحت عائد کیے گئے یہ اضافی ٹیکس شہریوں پر اضافی مالی دباؤ ڈال رہے ہیں، جس سے مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔