آزاد بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں (IPPs) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے ٹیرف میں کمی کے لیے مشترکہ درخواست نیپرا میں جمع کرا دی، جس کی سماعت 24 مارچ کو ہوگی۔
سینیٹ کمیٹی اجلاس میں تنازع، آئی ٹی ڈپٹی سیکریٹری اجلاس سے نکال دیے گئے
یہ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم ہونے والی سات آئی پی پیز نے دائر کی ہے، جن میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی پاور ٹیک لمیٹڈ، اینگرو پاور جن قادرپور لمیٹڈ، سیفائر الیکٹرک پاور لمیٹڈ، اور سیف پاور لمیٹڈ شامل ہیں۔
درخواست کا مقصد ٹیرف کے مختلف اجزا میں کمی کروانا ہے، جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے رواں سال جنوری میں دی تھی۔ نیپرا کی سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرثانی، ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار، اور ای پی سی لاگت کے 0.90 فیصد انشورنس کیپ پر نظرثانی جیسے نکات کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ حکومت پہلے ہی ان سات آئی پی پیز کے منافع اور لاگت میں کمی کی تجویز منظور کر چکی ہے، اور اب نیپرا میں اس پر مزید کارروائی ہوگی۔