نیو ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: کراچی کی یونیورسٹی و کالجز کے طلبہ کو نشہ سپلائی کرنے والے منشیات فروش گرفتار

کراچی کے علاقے ایسٹ، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے شہری نوجوانوں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ کو آئس اور دیگر نشہ آور اشیاء فراہم کرنے والے تین خطرناک منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

روسی بحریہ کے تین جہاز خیر سگالی مشن پر کراچی پہنچ گئے، پاک بحریہ کی جانب سے شاندار استقبال

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سہیل، محمد فیق اور محمد عاصم کا نام انتہائی مطلوب منشیات فروشوں کی آئی آر فہرست میں شامل تھا، جو طویل عرصے سے کراچی کی مشہور یونیورسٹیوں اور کالجز کے طلبہ تک آئس اور ہیروئن پہنچا رہے تھے۔

کارروائی کی تفصیلات:

خفیہ اطلاع پر غوثیہ کالونی میں کامیاب چھاپہ مارا گیا۔

دوران کارروائی 1100 گرام (ایک کلو سے زائد) اعلیٰ کوالٹی کی آئس/ہیروئن برآمد کرلی گئی۔

ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے دیگر کرمنل ریکارڈز بھی کھنگالے جا رہے ہیں تاکہ ان کے منشیات نیٹ ورک کا مکمل سراغ لگایا جا سکے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ طلبہ اور نوجوان نسل کو منشیات کے زہر میں جھونکنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ان کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

شہریوں سے اپیل:
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں اور منشیات فروشی کی اطلاعات فوری طور پر پولیس کو دیں تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے۔

bb127d0e 2ee1 4696 bf2f 16ef068c65b0

59 / 100 SEO Score

One thought on “نیو ٹاؤن پولیس کی بڑی کارروائی: کراچی کی یونیورسٹی و کالجز کے طلبہ کو نشہ سپلائی کرنے والے منشیات فروش گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!