جعفر ایکسپریس حملہ: فیک نیوز واچ ڈاگ نے بھارتی میڈیا اور بی ایل اے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کر دیا

فیک نیوز واچ ڈاگ نے 11 سے 13 مارچ کے دوران چلنے والی منفی سوشل میڈیا مہم کی جامع رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں جعفر ایکسپریس حملے سے متعلق سوشل میڈیا پر چلائی گئی گمراہ کن مہم کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، اس مہم میں بھارتی میڈیا، کالعدم بی ایل اے اور ایک پاکستانی سیاسی جماعت کے کارکنان سرگرم رہے۔
نوشکی دہشت گرد حملہ: سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی، کلیئرنس آپریشن جاری، وزیر اعلیٰ بلوچستان اور دیگر رہنماؤں کی مذمت

رپورٹ کے اہم انکشافات:
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس منفی مہم کے دوران پرانے واقعات اور AI سے تخلیق شدہ جعلی مواد کو استعمال کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس حملے سے جوڑ دیا گیا۔

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے چار سال پرانی ویڈیوز کو نئے واقعے سے جوڑ کر بار بار شیئر کیا۔

بھارتی میڈیا نے جعلی ویڈیوز اور فیک اکاؤنٹس کی بنیاد پر بریکنگ نیوز نشر کیں۔

افغان مہاجرین کی ایک پرانی ویڈیو کو اغوا شدہ مسافروں کی ویڈیو کے طور پر وائرل کیا گیا۔

افغانستان سے چلنے والے جعلی اکاؤنٹس نے AI سے تیار کردہ سیکیورٹی اہلکاروں کی جھوٹی تصاویر پھیلائیں۔

پاکستانی سیاسی جماعت کا کردار:
رپورٹ کے مطابق ایک پاکستانی سیاسی جماعت کے سرگرم کارکن نے ٹرین ڈرائیور کی موت کی جھوٹی خبر وائرل کی، جبکہ اسی جماعت کے آفیشل اکاؤنٹ سے مغوی خواتین سے متعلق متنازع پوسٹ بھی جاری کی گئی، جس پر شدید عوامی تنقید دیکھنے میں آئی۔

بھارتی میڈیا کا منفی کردار:
رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا نے حملہ آور دہشت گردوں کو ہیرو بنا کر پیش کیا، جو نہ صرف شرمناک عمل ہے بلکہ صحافتی اقدار کے سراسر منافی بھی ہے۔ فیک نیوز واچ ڈاگ نے پاکستانی میڈیا کی ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ رپورٹنگ کو سراہا۔

پاکستانی اداروں کا بروقت ردعمل:
فیک نیوز واچ ڈاگ کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس نے جعلی خبروں کی تردید میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ آئی اے (انٹیلی جنس ایجنسی) کی جانب سے مہم میں ملوث تین افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج قابل ستائش قدم قرار دیا گیا۔

فیک نیوز واچ ڈاگ کی تجاویز:
رپورٹ میں جعفر ایکسپریس حملے کو انفارمیشن وار فیئر کی خطرناک مثال قرار دیا گیا۔ واچ ڈاگ نے حکومت سے مطالبہ کیا:

ڈس انفارمیشن کے خلاف ہنگامی اقدامات کیے جائیں۔

سرکاری اور نجی اداروں میں ڈس انفارمیشن پر تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہو۔

یوتھ کے لیے خصوصی آگاہی سیمینار منعقد کیے جائیں۔

صحافی تنظیموں اور میڈیا اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ فیک نیوز کے خلاف فوری اقدامات کریں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت اور بی ایل اے کا یہ مشترکہ پراپیگنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنے اور علیحدگی پسند بیانیے کو فروغ دینے کی سازش ہے، جسے ناکام بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

57 / 100 SEO Score

One thought on “جعفر ایکسپریس حملہ: فیک نیوز واچ ڈاگ نے بھارتی میڈیا اور بی ایل اے گٹھ جوڑ کا پردہ فاش کر دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!