خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

صوبہ خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران 9 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ 2 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

یوم علی کے جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی، ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی زیر صدارت اہم اجلاس

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو دو علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز (IBO) کیے گئے۔

پہلی کارروائی ضلع مہمند میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی مہارت اور کامیابی سے 7 خوارج کو ٹھکانے لگا دیا۔
آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان وطن پر قربان ہوگئے، جن میں

حوالدار محمد زاہد (عمر 37 سال، تعلق ضلع ملاکنڈ)

سپاہی آفتاب علی شاہ (عمر 26 سال، تعلق ضلع چترال)
شامل ہیں، جنہوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی جنرل ایریا مدی، ڈیرہ اسماعیل خان میں عمل میں لائی گئی، جہاں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان شدید جھڑپ میں 2 مزید خوارج واصلِ جہنم ہوگئے۔

فوج کے ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ خوارج ملک دشمن سرگرمیوں اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ علاقے میں سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشت گرد کو تلاش کرکے خاتمہ کیا جا سکے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور اس مقصد کے لیے ہر ممکن قربانی دی جا رہی ہے۔

56 / 100 SEO Score

One thought on “خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ کارروائیاں، 9 خوارج ہلاک، 2 جوان شہید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!