امریکا کا پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور، ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی زیرِ غور

واشنگٹن (تشکر نیوز) — امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے پاکستان، افغانستان، ایران اور روس سمیت 43 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے نئی فہرست تین کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے، جس میں مختلف ممالک کو ان کی سیکیورٹی اور اسکریننگ کی بنیاد پر رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ریڈ لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے لیے امریکی ویزے مکمل طور پر معطل کیے جانے کا امکان ہے، جبکہ اورنج لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ اور سیاحتی ویزوں پر پابندیاں تجویز کی گئی ہیں۔ تیسری یلو لسٹ میں شامل ممالک کے شہریوں کے لیے سخت شرائط کے ساتھ ویزا جاری کیے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔

اسلام آباد: ایف الیون میں ایف آئی اے سائبر کرائم کا کال سینٹر پر چھاپہ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد عملہ گرفتار

تین کیٹیگریز کی تفصیلات:

ریڈ لسٹ: افغانستان، ایران، لیبیا، یمن، شمالی کوریا سمیت 11 ممالک شامل، مکمل ویزہ معطلی۔

اورنج لسٹ: پاکستان، روس سمیت 10 ممالک شامل، امیگرینٹ اور سیاحتی ویزوں پر سخت پابندیاں۔

یلو لسٹ: 22 ممالک، محدود اور شرائط کے ساتھ کاروباری آمدورفت کی اجازت۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کو پابندی کی زد میں آنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی سفارش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 6 مارچ 2025 کو ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ امریکہ میں نئی سفری پابندیاں اگلے ہفتے تک پاکستان اور افغانستان کے شہریوں پر لاگو ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ امریکی قومی سلامتی کے خدشات کے باعث کیا جا رہا ہے۔ تین آزاد ذرائع نے تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کو فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاہم حتمی فیصلہ صدر ٹرمپ کی منظوری سے مشروط ہے۔

یاد رہے کہ 2017 میں صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران 7 مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جنہیں بعد ازاں امریکی سپریم کورٹ نے برقرار رکھا تھا۔ سابق صدر جو بائیڈن نے 2021 میں اس پابندی کو ختم کرتے ہوئے اسے "قومی ضمیر پر داغ” قرار دیا تھا۔

نئی مجوزہ پابندیوں کے تحت ہزاروں افغان شہری جو امریکہ کے لیے کام کرنے کی بنیاد پر خصوصی امیگرینٹ ویزے کے تحت امریکہ آنا چاہتے ہیں، متاثر ہو سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ کی جانب سے 20 جنوری 2025 کو جاری کردہ ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تمام غیر ملکی شہریوں کی اسکریننگ اور سیکیورٹی چیک سخت کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں، اور متعلقہ اداروں کو 12 مارچ 2025 تک مکمل رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

تاحال امریکی محکمہ خارجہ، محکمہ انصاف، ہوم لینڈ سیکیورٹی اور قومی انٹیلی جنس کے دفتر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

56 / 100

One thought on “امریکا کا پاکستان سمیت 43 ممالک پر سفری پابندیوں پر غور، ٹرمپ انتظامیہ کی نئی پالیسی زیرِ غور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!