کراچی (تشکر نیوز) — گارڈن کے علاقے نشتر روڈ پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا۔ ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق، زخمی پولیس اہلکار کی شناخت شیراز کے نام سے ہوئی ہے۔
گوگل والٹ پاکستان میں متعارف: ڈیجیٹل ادائیگیوں اور سہولتوں کے نئے دور کا آغاز
ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزمان شہری کی موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو گئے، جبکہ کچھ دیر قبل عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چھینی گئی گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اور اطلاعات کے مطابق ان میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ اور گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے، جبکہ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور دیگر تفصیلات جلد سامنے آئیں گی۔