کراچی: متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر رمضان المبارک کے موقع پر بین المذاہب افطار ڈنر، تمام مکاتب فکر کی شرکت

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی رہائش گاہ کو رمضان المبارک کی مناسبت سے برقی قمقموں سے سجایا گیا اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔

قادری ہاؤس کراچی میں ختم القرآن اور روحانی محفل نعت کا انعقاد، پاکستان سنی تحریک کی قیادت اور عوام اہلسنت کی بھرپور شرکت

اس پر وقار تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار شاہ سمیت مختلف مذاہب، مسالک اور مکاتب فکر کے نمائندگان نے شرکت کی۔ شرکاء نے افطار اور مہمان نوازی پر قونصل جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو امن، محبت، بھائی چارے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے اہم قرار دیا۔

قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ رمضان المبارک کا مہینہ محبت، بھائی چارے اور عرب ثقافت کی عکاسی کرتا ہے، جو دونوں برادر ممالک پاکستان اور یو اے ای کے تعلقات کو مزید مضبوط بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات پاکستان میں امن و آشتی اور سماجی استحکام کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور یو اے ای تمام مذاہب و مسالک کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے دنیا میں امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام عام کرتا ہے۔

مذہبی و اقلیتی نمائندوں نے بھی قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ تمام مسالک کو یکجا کرنے اور محبت و اخوت کا پیغام عام کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

59 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!