وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وزیر فشریز و لائیو اسٹاک محمد علی ملکانی نے ملاقات کی، جس میں فشریز اور لائیو اسٹاک کے شعبوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ترقی دینے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کا حملہ، مسافروں کو یرغمال بنا لیا، سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری
صوبائی وزیر محمد علی ملکانی نے کہا کہ فشریز اور لائیو اسٹاک کی بہتری کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ان شعبوں سے وابستہ افراد کو فائدہ پہنچ سکے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ماہی گیری اور لائیو اسٹاک کے شعبے سے منسلک لوگوں کی رہنمائی کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں، اور ایسی اسکیمیں متعارف کرائی جائیں جن سے پولٹری، ماہی گیری اور مویشی پالنے کی صنعت کو فروغ ملے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ لائیو اسٹاک کی ترقی سے صوبے کی معیشت مستحکم ہوگی اور اس شعبے سے وابستہ افراد خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے سندھ میں جدید فش فارمنگ کے آغاز اور ماہی گیروں کو سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ساحلی علاقوں میں فش فارمنگ کو فروغ دینے، مچھلی کی برآمدات بڑھانے کے لیے جدید طریقے اپنانے اور فشنگ ہاربرز کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا تاکہ برآمدات میں اضافہ ہو۔
انہوں نے فشنگ کے دوران ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے، پائیدار طریقے اپنانے، ویٹرنری اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور عوام کو معیاری سہولیات دینے کی ہدایت کی۔
مراد علی شاہ نے جانوروں کی افزائش اور ویکسینیشن کے نظام کو بہتر بنانے، بیماریوں کی روک تھام کے فوری اقدامات، لائیو اسٹاک فارمز کی مانیٹرنگ، غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی، اور دودھ، گوشت، انڈوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اپنانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک صوبے کی فوڈ سیکیورٹی میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے، اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات ضروری ہیں۔