پی ٹی آئی رہنما شبیر علی قریشی کو ملتان سے گرفتار کر لیا گیا

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

شبیر علی قریشی کی گرفتاری کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے کی گئی

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما اور عام انتخابات 2024 کے لئے امیدوار قومی اسمبلی شبیر علی قریشی کو گرفتار کر لیا گیا۔

جمعرات کے روز پولیس نے ملتان سے پی ٹی آئی کے رہنما شبیرعلی قریشی کو گرفتار کیا جس کی تصدیق ان کے وکیل کی جانب سے کی گئی۔

ملتان پولیس نے شبیر علی قریشی کو وکیل کے چیمبر سے گرفتار کیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے بتایا کہ شبیرعلی قریشی کو کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد گرفتار کیا گیا ہےشبیر علی قریشی کا تعلق کوٹ ادو سے ہے اور وہ سابق ممبر قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں جبکہ عام انتخابات 2024 کے لئے وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دوبارہ قومی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!