عوام کے مسائل حل ہونے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، شہر کو سنجیدہ مسائل نے گھیر لیا ہے: کامران ٹیسوری

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب تک عوام کے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہم ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، تعلیمی اداروں سمیت 8 کارروائیاں، 11 ملزمان گرفتار

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اس شہر کو نظر لگ گئی ہے، یہاں ایسے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں جن پر اگر بروقت توجہ نہ دی گئی تو عوام کا جینا محال ہو جائے گا۔

کامران ٹیسوری نے شہری مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں لوگوں کو بے دردی سے ڈمپر گاڑیاں کچل رہی ہیں، جبکہ پانی، گیس اور بجلی جیسی بنیادی سہولتیں ناپید ہو چکی ہیں۔

گورنر سندھ نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس میں 10 لاکھ افراد کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کے ساتھ مل بیٹھا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ شہر ہمارا ہے اور ہم ہمیشہ اپنے عوام کے درمیان موجود رہیں گے تاکہ ان کے مسائل کو سمجھا اور حل کیا جا سکے۔

61 / 100

One thought on “عوام کے مسائل حل ہونے تک ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے، شہر کو سنجیدہ مسائل نے گھیر لیا ہے: کامران ٹیسوری

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!