کراچی میں آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

کراچی میں آج بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم خشک اور رات میں سرد رہنے کا امکان ہے جب کہ صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔

کراچی سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ شہرمیں مطلع جزوی ابر آلود اور چند مقامات پر بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت14.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں بھی کم سے کم درجہ حرارت 14 سے 16ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 64 فیصد ہے اور مشرق سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 6 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!