تحصیل لونی میں کنسٹرکشن کمپنی کے رولر کو نذر آتش، نصیر آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

لیویز ذرائع کے مطابق تحصیل لونی کے علاقے کلی بگٹ میں نامعلوم مسلح افراد نے کنسٹرکشن کمپنی کے رولر کو آگ لگا دی۔ متاثرہ کمپنی دکی تا چمالنگ روڈ کی تعمیر میں مصروف تھی۔
چیف جسٹس آزاد کشمیر کی جسٹس یحییٰ آفریدی سے ملاقات، جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت

رولر جل کر خاکستر

ذرائع کا کہنا ہے کہ رولر کیمپ سائٹ سے دور ایک گھر کے سامنے کھڑا تھا، جہاں مسلح افراد نے اسے نذر آتش کر دیا۔ آتشزدگی سے مشین مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگئی۔

نصیر آباد میں پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ

دوسری جانب نصیر آباد کے واجہ پل کے قریب ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ڈاکو موٹرسائیکل، نقدی، اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، جب پولیس نے تعاقب کیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔

زخمی پولیس اہلکار اسپتال منتقل

فائرنگ کے نتیجے میں اہلکار ذوالفقار اور زاہد علی زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

58 / 100

One thought on “تحصیل لونی میں کنسٹرکشن کمپنی کے رولر کو نذر آتش، نصیر آباد میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!