کراچی میں میٹرک بورڈ کے سالانہ عملی امتحانات 14 مارچ سے شروع ہوں گے، جو 5 اپریل 2025 تک جاری رہیں گے۔ ثانوی تعلیمی بورڈ کے سائنس اور جنرل گروپ کے طلبہ و طالبات کے لیے عملی امتحانات کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، افغانستان سے دراندازی کے شواہد مل گئے
ناظم امتحانات کے مطابق تمام اسکولوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 6 مارچ سے اپنا پریکٹیکل شیڈول اور پروفارما آن لائن جمع کرائیں۔ پریکٹیکل پروفارما پر طلبہ کی تعداد، اسکول کا کوڈ اور ای میل درج کرنا لازمی ہوگا۔
تمام اسکولوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات دیے گئے شیڈول کے اندر مکمل کریں۔ اس کے علاوہ، ثانوی تعلیمی بورڈ نے پریکٹیکل امتحانات کے لیے آن لائن سسٹم بھی متعارف کروا دیا ہے تاکہ امتحانی عمل کو مزید آسان اور شفاف بنایا جا سکے۔