سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے بھر میں اسلحہ فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے جو اپنی دکانوں پر پرائس لسٹ آویزاں نہیں کرتے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمام اسلحہ ڈیلرز کو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت فروخت ہونے والے ہتھیاروں اور بارودی مواد کی قیمتوں کی فہرست نمایاں طور پر آویزاں کرنی ہوگی۔
وزیراعظم کے دعوے پر فیصل واوڈا کی تنقید، “پانچ ہزار میں صرف چولہا جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس کے”
حکومت نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں اسلحہ ڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرر کرنی ہوگی اور ریٹ لسٹ کا نفاذ یقینی بنانا ہوگا۔ احکامات پر عمل نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کی دکانیں سیل کردی جائیں گی۔
محکمہ بیورو آف سپلائی نے اسلحہ ڈیلرز کے عدم تعاون پر سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014 کے سیکشن 26 اور دیگر دفعات کے تحت کنزیومر کورٹ میں شکایت درج کروا دی ہے۔ عدالت نے اس معاملے پر سماعت کے لیے 13 مارچ کی تاریخ مقرر کردی ہے۔