سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کے معاشی دعوؤں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ "وزیراعظم کے پانچ ہزار روپے میں صرف چولہا جل سکتا ہے، وہ بھی بغیر گیس کے۔”
کراچی میں سحر و افطار کے دوران گیس کی لوڈ شیڈنگ، میئر کراچی کا شدید اظہارِ تشویش
انہوں نے کہا کہ نہ کوئی دھرنا ہوگا اور نہ کوئی احتجاج، یہ سب "ٹوپی ڈرامہ” ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے ٹرمپ کارڈ سے پلے کارڈ تک کا سفر طے کیا ہے، لیکن کچھ حاصل نہیں ہوا۔
فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ بجٹ سیشن کے دوران ہلکی گرما گرمی تو نظر آئے گی، مگر بانی تحریک انصاف کو کسی قسم کی ڈیل کی پیشکش نہیں ہوئی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وہ کبھی تحریک انصاف کا حصہ نہیں رہے، البتہ بانی تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں اور اگر وہ آدھی رات کو بھی بلائیں تو پہنچیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ایک مالیاتی اسکینڈل کے بعد 72 گھنٹوں میں 60 ارب روپے واپس قومی خزانے میں آ گئے، جبکہ 2024 میں 500 ایکڑ زمین کی منظوری ان کے نوٹس پر منسوخ ہوئی۔
آرمی چیف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ انہوں نے روشنی کی کرن دکھائی اور پاکستان کو سیاست سے مقدم رکھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے اہداف میں 1500 ارب روپے کی وصولی شامل ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ ان کے پیپلز پارٹی سے پرانے تعلقات ہیں اور آصف زرداری کو وہ اپنا "بزرگ” مانتے ہیں۔