آرمی چیف کا برطانیہ کا دورہ ساتویں ریجنل سٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانیہ میں ساتویں ریجنل سٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ ہرسٹ میں منعقد ہو رہی ہے، جہاں آرمی چیف کلیدی خطاب بھی کریں گے۔
برکھان واقعہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کی مذمت

دورے کے دوران آرمی چیف پاکستان کے مستقبل کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے عالمی نظام پر بھی روشنی ڈالیں گے۔ یہ علاقائی کانفرنس فوجی ڈائیلاگ کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، آرمی چیف برطانوی عسکری اور سول قیادت سے ملاقات کریں گے جن میں برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف، چیف آف جنرل اسٹاف اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، آرمی چیف کی برطانوی ہوم سیکریٹری سے بھی ملاقات شیڈول کی گئی ہے۔ دورے کے دوران آرمی چیف لینڈ وارفیئر سینٹر اور فرسٹ اسٹرائیک بریگیڈ کا بھی دورہ کریں گے۔

64 / 100

One thought on “آرمی چیف کا برطانیہ کا دورہ ساتویں ریجنل سٹیبلائزیشن کانفرنس میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!