...

کور کمانڈر کراچی کی اے ایس ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

کراچی: ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی 52ویں بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس اور 32ویں آفیسر بنیادی ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ اے ایس ایف اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد اویس دستگیر ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارہ امتیاز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

چیمپئنز ٹرافی 2025: محمد رضوان کا جیت کے عزم کا اظہار، ٹیم کا مورال بلند ہے

تقریب کے دوران 655 نئے بھرتی شدہ مرد و خواتین ریکروٹس نے تربیت مکمل کی۔ اس ٹریننگ میں انہیں جدید ایوی ایشن سیکیورٹی کے اصولوں کے ساتھ ساتھ سخت جسمانی مشقوں اور چیلنجنگ مراحل سے گزارا گیا تاکہ وہ کسی بھی مشکل صورت حال کا مقابلہ کر سکیں۔

پریڈ کی آمد پر کور کمانڈر کو جنرل سلامی دی گئی، جس کے بعد انہوں نے ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف، میجر جنرل عدنان آصف جاہ شاد کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔ کور کمانڈر نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریکروٹس کو انعامات اور میڈلز سے نوازا۔

اپنے خطاب میں کور کمانڈر کراچی نے ملکی ہوائی اڈوں کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی کاوشوں کو سراہا اور اے ایس ایف کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پاسنگ آؤٹ تقریب کے اختتام پر، کور کمانڈر نے تربیت مکمل کرنے والے ریکروٹس اور ان کے والدین کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ ائیرپورٹس سیکیورٹی فورس کی افرادی قوت میں مثبت اضافہ ثابت ہوں گے۔

62 / 100

One thought on “کور کمانڈر کراچی کی اے ایس ایف اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.