چیمپئنز ٹرافی 2025: محمد رضوان کا جیت کے عزم کا اظہار، ٹیم کا مورال بلند ہے

کراچی: چیمپئنز ٹرافی 2025 کے آغاز سے ایک روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس میں ٹیم کے بلند حوصلے اور جیت کے عزم کا اظہار کیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای-100 انڈیکس 1,345 پوائنٹس اضافے سے 113,088 کی سطح پر پہنچ گیا

انہوں نے کہا کہ "ہم چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور کوشش کریں گے کہ سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھیں۔”

بابر اعظم کی اوپننگ کنفرم
بابر اعظم کے حوالے سے سوال پر محمد رضوان نے واضح کیا کہ وہ سینئر کھلاڑی ہیں اور آنے والے میچز میں اوپننگ وہی کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "ہماری ٹیم میں ہر کھلاڑی کپتان ہے، میں صرف ٹاس کرنے یا میڈیا سے بات کرنے کے لیے سامنے آتا ہوں، لیکن ہر کھلاڑی کی رائے کا احترام کیا جاتا ہے۔”

پروفیشنل ازم میں بہتری کی ضرورت
رضوان نے ٹیم کی خامیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ "بطور ٹیم ہم میں کچھ کمیاں ہیں جنہیں دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، خاص طور پر پروفیشنل ازم کے شعبے میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔”

پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا میچ بدھ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

سینئر کھلاڑیوں کی ذمہ داری زیادہ
ایک سوال کے جواب میں محمد رضوان نے کہا کہ ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے اور انہیں اپنی اچھی کارکردگی سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔

59 / 100

One thought on “چیمپئنز ٹرافی 2025: محمد رضوان کا جیت کے عزم کا اظہار، ٹیم کا مورال بلند ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!