سندھ حکومت کا لینڈ گریبنگ اور تجاوزات کے خلاف ایکشن، اعلیٰ اختیاراتی ڈیسک قائم

 سندھ حکومت کی جانب سے تاجر برادری، بلڈرز اور عوام کی تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں لینڈ گریبنگ اور تجاوزات کے مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

Karachi Challenging the Dumper Mafia: Afaq Ahmed Arrested!

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ زمینوں پر قبضے اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایک اعلیٰ اختیاراتی ڈیسک قائم کیا جا رہا ہے، جو کمشنر کراچی کی سربراہی میں کام کرے گا۔ اس ڈیسک میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، کے ڈی اے، بورڈ آف ریونیو، کے سی سی آئی، کاٹی اور آباد کے نمائندے شامل ہوں گے۔

انہوں نے ہدایت دی کہ اس ڈیسک کے قیام اور اس کے اغراض و مقاصد سے متعلق عوام کو مکمل معلومات فراہم کی جائیں۔ مزید برآں، ڈیسک ہر پندرہ دن بعد اپنی رپورٹ تیار کر کے حکومتی کمیٹی کو پیش کرے گا۔

اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے تاجر برادری کی 22 شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت کی اور کہا کہ موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سخت فیصلے لینا ہوں گے۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ لینڈ گریبنگ اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے ایس او پی تیار کر لی گئی ہے، جو آئندہ اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری اور بلڈرز سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کے مسائل میرٹ پر حل کیے جا رہے ہیں۔

اجلاس میں شریک تاجر برادری نے حکومتی فیصلوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اجلاس میں شرکت کرنے والے اہم شخصیات:

سیکریٹری داخلہ اقبال میمن

آئی جی سندھ غلام نبی میمن

سینئر ممبر، بورڈ آف ریونیو سندھ

چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ

ایڈیشنل آئی جی کراچی

صدر کے سی سی آئی

چیئرمین کاٹی

چیئرمین آباد

55 / 100

One thought on “سندھ حکومت کا لینڈ گریبنگ اور تجاوزات کے خلاف ایکشن، اعلیٰ اختیاراتی ڈیسک قائم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!