سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ کی جانب سے جن بلز پر اعتراضات اٹھائے گئے تھے، وہ آج کے اجلاس میں دوبارہ پاس کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے وضاحت دی کہ یہ بل جیسے ہی اسمبلی سے پاس ہوں گے، وہ گورنر کے پاس دوبارہ بھی جائیں گے لیکن وہ بلز منظور سمجھے جائیں گے۔
سائیٹ اے پولیس نے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا
شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ برسوں سے نوکریوں پر پابندیاں تھیں، اور کچھ افراد نے عدالتوں سے رجوع کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ عمر کی حد میں رعایت دی گئی ہے، لیکن یہ رعایت سی ایس ایس اور پولیس پر نافذ نہیں ہوگی۔
وزیر نے سہون میں ہونے والے حادثے پر پنجاب کی وزیر اطلاعات کے بیان پر بھی ردعمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات نے سیاست کرنے کی کوشش کی اور ان کے بیان سے لگتا ہے کہ انہیں معاملے کا علم ہی نہیں تھا۔ شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور وزیر اطلاعات ہوم ورک کیے بغیر بیانات دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ ای وی بس اور آٹزم سینٹر انہوں نے پہلی بار بنائے، حالانکہ سہون والا روڈ اور سکھر حیدرآباد روڈ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کا ہے۔
Media error: Format(s) not supported or source(s) not found
فائل ڈاؤن لوڈ کریں: https://tashakurnews.com/wp-content/uploads/2025/02/WhatsApp-Video-2025-02-17-at-7.00.21-PM.mp4?_=1