ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے مختلف پولیس افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں زونل ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی سی آئی اے، ڈی آئی جی ٹریفک، اے ڈی آئی جی ایڈمن، کمانڈنٹ ایس ایس یو، ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز، ایس پیز انویسٹی گیشن و ٹریفک سمیت دیگر اہم افسران بھی موجود تھے۔
تذکرہ: معروف شاعر خالد میر کے شعری مجموعے ”جسے تم پیار کرتے ہو“ کی رونمائی
اس اجلاس میں انسدادِ جرائم اور ٹریفک مینجمنٹ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جی نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور کومبنگ آپریشنز میں تیزی لانے کے احکامات دیے۔
انہوں نے کرکٹ میچز کے دوران فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرنے کے ساتھ ساتھ ہیوی ٹریفک کے لیے مقررہ اوقات کی پابندی کرنے کا کہا۔
ایڈیشنل آئی جی نے چنچی رکشوں، فینسی نمبر پلیٹس، ٹنٹڈ گلاسز، ہوٹرز اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایات دیں۔
مزید برآں، ٹریفک اور ڈسٹرکٹ پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کو بڑھا کر اورلینڈ گریبرز اور بیگرز مافیا کے خلاف قانونی اقدامات کرنے کی بھی ہدایات دی گئیں۔
غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنانے اور ہائی پروفائل مقدمات کی تفتیش میں بہتری کے ساتھ ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔