آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان بھر کی مختلف جامعات سے آئے ہوئے طلباء سے ملاقات کی اور ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام، بالخصوص نوجوانوں کا پاک فوج سے ایک انتہائی مضبوط رشتہ ہے۔
تھانہ ڈاکس پولیس کی کارروائیاں، گٹکا فروش اور جوا سٹہ میں ملوث ملزمان گرفتار
انہوں نے واضح کیا کہ ملک دشمن عناصر کی فوج اور عوام کے درمیان خلیج ڈالنے کی تمام کوششیں ہمیشہ ناکام رہی ہیں اور آئندہ بھی ناکام رہیں گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے اور کوئی بھی انتہا پسندانہ نظریہ ہمارے قومی تشخص پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔
جنرل عاصم منیر نے پاکستان کے آئین کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا آغاز بھی اِنَّ الحکم اِلَّاللّٰہ (حاکمیت صرف اللہ کی ہے) سے ہوتا ہے، اور سوال اٹھایا کہ فتنہ الخوارج کس شریعت اور دین کی بات کرتے ہیں؟
انہوں نے واضح کیا کہ ہم کسی بھی صورت انتہا پسند عناصر کو اپنی فرسودہ سوچ اس ملک پر مسلط کرنے نہیں دیں گے۔ آرمی چیف نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ غیور لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔