آرمی چیف جنرل عاصم منیر: فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے طلبا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام، خصوصاً نوجوانوں کا فوج سے گہرا اور مضبوط رشتہ ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک دشمن عناصر کی جانب سے فوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے کی ہر کوشش ماضی میں ناکام ہوئی اور آئندہ بھی ناکام رہے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہمیں اپنے مذہب، تہذیب اور روایات پر فخر ہے، اور پاکستان کے آئین کی بنیاد "حاکمیت صرف اللہ کی ہے” پر رکھی گئی ہے۔ انہوں نے فتنہ الخوارج کی سوچ کو فرسودہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ عناصر اسلام کی غلط تشریح کر رہے ہیں اور اپنی سوچ کو ملک پر مسلط کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جسے ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب تک قربانی کا جذبہ موجود ہے، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔ فسادی عناصر کو ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے ہوں گے، تبھی وہ کسی رحم کی توقع کر سکتے ہیں۔ انہوں نے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ دہشت گردوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے اہم پاکستانیت ہے، اور پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ملک کے دفاع اور ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، کیونکہ جب تک قوم، خصوصاً نوجوان ساتھ ہیں، پاک فوج کبھی نہیں ہارے گی۔

61 / 100

One thought on “آرمی چیف جنرل عاصم منیر: فوج اور عوام میں خلیج ڈالنے کی ہر کوشش ناکام ہوگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!