ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر یوسف پلازہ پولیس کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی

کراچی: ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی خصوصی ہدایت پر یوسف پلازہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس دوران راشد منہاس روڈ صغیر سینٹر کے قریب گشت کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد: دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا آغاز کل، اہل غزہ سے یکجہتی کا عزم

ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نور محمد ولد عبدالمجید اور شہباز ولد ابراہیم جمال کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تھانہ نبی بخش میں درج مقدمہ الزام نمبر 39/2025 بجرم دفعہ 381-A کے تحت چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ دونوں ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور ان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ ملزم نور محمد پہلے بھی مقدمہ الزام نمبر 315/2021 اور 281/2022 بجرم دفعہ 6/9-B میں تھانہ گارڈن سے گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے، جبکہ ملزم شہباز بھی مقدمہ الزام نمبر 315/2021 میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔

مزید تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مختلف کاروں اور موٹر سائیکلوں کی چابیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے چوری شدہ موٹر سائیکلوں پر جعلی نمبر پلیٹس لگاتے تھے۔

گرفتار ملزمان کو تھانہ نبی بخش میں درج مقدمہ الزام نمبر 39/2025 کے تحت گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

61 / 100

One thought on “ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کی ہدایت پر یوسف پلازہ پولیس کی موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!