اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ترک صدر کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ دونوں رہنماؤں نے روایتی انداز میں مصافحہ کیا اور قومی ترانوں کی دھنوں کے درمیان رسمی سلامی دی گئی۔
بلدیہ ٹاؤن میں جعلی لیٹر کے ذریعے افسر کی ترقی کی کوشش بے نقاب
استقبالیہ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی کابینہ کے ارکان کا معزز مہمان سے تعارف کرایا۔
ترک صدر کا دو روزہ دورہ پاکستان
ترک صدر رجب طیب اردوان دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں، جہاں وہ صدر مملکت اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
دورے کے دوران وہ اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل اور پاکستان-ترکیہ بزنس فورم میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔
یہ دورہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔