کراچی: نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں 24/7 پاسپورٹ آفس کا آغاز

کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں نئے پاسپورٹ آفس کا افتتاح کر دیا، جہاں شہری 24 گھنٹے، تین شفٹوں میں کام کرنے والی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا

افتتاح کے موقع پر محسن نقوی نے پاسپورٹ آفس کے کاونٹرز کا معائنہ کیا اور عملے سے ملاقات کی۔ انہوں نے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوانے کے لیے آئے شہریوں سے بھی بات چیت کی اور عمل کے بارے میں دریافت کیا۔

شہریوں نے بہترین سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ "یہ بہت زبردست سہولت ہے، آپ نے ہمارے لیے بہت آسانیاں پیدا کر دی ہیں۔”

محسن نقوی نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بائیو میٹرک کے عمل میں درپیش خواتین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کے لیے ہدایات جاری کیں، جس پر بزرگ خواتین نے فوری احکامات دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

"آپ کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔” – محسن نقوی

وزیر داخلہ کو نادرا سینٹر میں قائم نئے پاسپورٹ آفس کی ورکنگ کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

59 / 100

One thought on “کراچی: نادرا میگا سینٹر ناظم آباد میں 24/7 پاسپورٹ آفس کا آغاز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!