افغان نائب گورنر کے بیٹے کی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت، پاکستان کے خلاف افغان سرپرستی کی کھلی علامت

تشکر نیوز : افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کے بیٹے، بدرالدین عرف یوسف، سیکیورٹی فورسز کے ایک آپریشن میں کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک ہونے والے تین دہشت گردوں میں شامل تھا۔ یوسف کی ہلاکت افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کی پاکستان کے خلاف کھلی حمایت کا ایک اور ناقابلِ تردید ثبوت ہے۔

تھر انسٹی ٹیوٹ میں دو روزہ کمپیوٹر سائنس کانفرنس، مصنوعی ذہانت کے روشن امکانات پر گفتگو

تفصیلات کے مطابق، یوسف طالبان کے حامی دہشت گردوں کے ساتھ مارا گیا تھا، جو پاکستانی حدود میں دہشت گردی کے لئے افغانستان کی سرزمین کا استعمال کر رہے ہیں۔ اس واقعے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ افغانستان کی حکومت دہشت گردی کے گروپوں کو نہ صرف پناہ فراہم کر رہی ہے بلکہ انہیں پاکستان کے خلاف سرگرم بھی کر رہی ہے۔

افغان طالبان کی سرپرستی میں دہشت گرد گروپوں کو ٹریننگ، اسلحہ اور محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنا ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے، جس کے نتیجے میں خطے میں امن کا شدید بحران پیدا ہو رہا ہے۔ پاکستان نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر دہشت گردی برداشت نہیں کرے گا اور افغانستان کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف بھرپور ردعمل دے گا۔

61 / 100

One thought on “افغان نائب گورنر کے بیٹے کی دہشت گردوں کے ساتھ ہلاکت، پاکستان کے خلاف افغان سرپرستی کی کھلی علامت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!