پیرآباد پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

ویسٹ، تھانہ پیرآباد پولیس نے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی نے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر پراچہ قبرستان کے قریب کاروائی کی، جس کے نتیجے میں دو ملزمان گرفتار ہوئے۔

معراج النبیؐ کی شب: مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں عبادات اور محافل

گرفتار ملزمان سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 510 گرام چرس، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔ سوشل میڈیا سے موصول ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں عامر ولد فرید اور عثمان ولد گل زادہ شامل ہیں۔

61 / 100

One thought on “پیرآباد پولیس کی کارروائی: اسٹریٹ کرائم میں ملوث دو ملزمان گرفتار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!