معراج النبیؐ کی شب: مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں عبادات اور محافل

شب معراج آج مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور ملک بھر کی مساجد میں چراغاں اور خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس شب، علمائے کرام اور مقررین اس تاریخی واقعے، معراج النبیؐ، اور اس کی فضیلت پر روشنی ڈالیں گے۔

کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا آئی ٹی پارک کا دورہ، نوجوانوں کو گوگل سرٹیفیکیشن دینے کا اعلان

محفل معراج النبیؐ میں نعت خواں حضرات حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں عقیدت کے ساتھ نعتیں پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ 27 رجب المرجب کی شب نبی آخرالزمان حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج کا شرف عطا کیا گیا تھا۔ اس سفر کے دوران حضرت جبرائیل علیہ السلام براق لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور کہا، "اے اللہ کے رسول، آپ کا رب آپ سے ملاقات چاہتا ہے۔”

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم براق پر سوار ہو کر مکہ سے مسجد اقصیٰ گئے، جہاں آپ نے تمام انبیائے کرام کی امامت کی۔ پھر آپ کو آسمانوں میں اللہ تعالی سے ملاقات کرانے کے لیے لے جایا گیا، وہاں جنت اور دوزخ بھی دکھائی گئی۔

معراج کا سب سے بڑا تحفہ امت مسلمہ کے لیے نماز ہے، جو اس سفر میں فرض ہوئی اور آج بھی مسلمانوں کی عبادت کا اہم حصہ ہے۔

58 / 100

2 thoughts on “معراج النبیؐ کی شب: مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ ملک بھر میں عبادات اور محافل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!