کراچی کی عدالتوں میں سہولیات کا فقدان: سائلین اور وکلا مشکلات کا شکار

تشکر نیوز: کراچی کی عدالتوں میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث سائلین اور وکلا کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم اور سینئر وکلا نے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا اور مطالبہ کیا کہ تمام ضلعی عدالتوں کو ایک جدید جوڈیشل کمپلیکس میں منتقل کیا جائے۔

کراچی میں منشیات کیس کا انوکھا موڑ: چرس کھجور اور کرسٹل گرم مصالحہ بن گیا

سینئر وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے سٹی کورٹ کی حالت زار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی کورٹ ایک مچھلی مارکیٹ کی طرح لگتا ہے۔ اگر خدانخواستہ بھگدڑ مچ جائے تو نکلنے کا کوئی محفوظ راستہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹی کورٹ میں ٹوائلٹ کی جگہ عدالتیں یا ججز کے چیمبرز بنا دیے گئے ہیں، جس کے باعث نہ صرف عدالتی عملہ بلکہ وکلا، خواتین وکلا اور سائلین کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ معذور افراد کے لیے بھی کوئی الگ راستہ موجود نہیں جبکہ پینے کے صاف پانی کی سہولت بھی ناپید ہے۔

وکلا نے مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ تمام متعلقہ افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

61 / 100

One thought on “کراچی کی عدالتوں میں سہولیات کا فقدان: سائلین اور وکلا مشکلات کا شکار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!