تشکر نیوز: کراچی کی عدالت میں منشیات برآمدگی کیس میں دلچسپ صورت حال سامنے آگئی۔ عدالت نے کیس پراپرٹی کی حالت بدل جانے پر تفتیشی افسر سے وضاحت طلب کرلی اور معاملے کو کیس ریکارڈ کا حصہ بنا دیا۔
عالمی بحری مشق امن 25 20کی غرض و غایت اور افادیت
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ نے بتایا کہ کلاکوٹ پولیس نے مئی 2023 میں ملزم غلام مصطفی کے قبضے سے تین کلو چرس اور 300 گرام کرسٹل برآمد کیا تھا۔ کیمیکل ایگزامنر نے ان اشیاء کی تصدیق کی تھی۔
تاہم، سماعت کے دوران وکیل صفائی نے دعویٰ کیا کہ کیس پراپرٹی میں موجود مواد درحقیقت چرس نہیں بلکہ کھجور ہے۔ وکیل صفائی کے اعتراض پر عدالت نے کیس پراپرٹی کا معائنہ کیا تو وہاں سے کھجور جیسی خوشبو محسوس کی گئی، جبکہ کرسٹل گرم مصالحہ جیسا دکھائی دیا۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ کیس پراپرٹی مئی 2023 میں مال خانے میں جمع کروائی گئی تھی۔ عدالت نے اس غیر معمولی صورت حال پر مزید وضاحت طلب کی اور تفتیش کے عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔