نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کامیاب آپریشن۔ بشیر چوک، ندی کنارہ، کمہارواڑہ نیو کراچی کے قریب اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ پولیس کا دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
فافن کی رپورٹ: عام انتخابات میں خواتین کے ووٹرز کے رجحانات کی دلچسپ تفصیلات جاری
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مطابق، پولیس مقابلے کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دوسرا بلاضرب پکڑا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت اقبال جبکہ بغیر مزاحمت گرفتار ہونے والے ملزم کی شناخت معیز کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد نائن ایم ایم پستول بمعہ لوڈ میگزین برآمد کر لیا گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کو تھانے منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی جاری ہے۔
ایس ایچ او غلام رسول ارباب کے مطابق اس طرح کی کارروائیاں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے جاری رہیں گی۔