پاکستان میں مالی سال 2024 کے دوران براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (FDI) میں 25 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد مجموعی سرمایہ کاری 2.5 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں بھی یہ رجحان جاری رہا، جہاں ایف ڈی آئی 20 فیصد بڑھ کر 1.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 154ویں لانگ کورس کا سلیوٹنگ ٹیسٹ، مشترکہ فوجی تربیتی پروگرام کا آغاز
پاور سیکٹر ایف ڈی آئی میں سب سے نمایاں رہا، جس نے مالی سال 2025 کے پہلے نصف میں 488.4 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی۔ مالیاتی کاروبار کے شعبے میں 353 ملین ڈالر جبکہ تیل اور گیس کے شعبے میں 166.7 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔
چین نے 535.5 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ پاکستان کے سب سے بڑے شراکت دار کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی، جبکہ ہانگ کانگ کی سرمایہ کاری بھی 14 فیصد اضافے کے ساتھ 134.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
ایس آئی ایف سی (اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل) کے ذریعے پاکستان میں قابل تجدید توانائی، ماحول دوست ٹیکنالوجیز، اور ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، جو ملک کی پائیدار ترقی کے لیے اہم ثابت ہو رہے ہیں۔
یہ رجحان نہ صرف پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر بلکہ ہنر مند افرادی قوت کے لیے بھی نئی راہیں ہموار کر رہا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک پُرکشش ملک کے طور پر ابھرا ہے۔