کراچی،پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

ملزم سابق ایس پی ملیر اور دیگر شہریوں پر فائرنگ کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا

کراچی( 31 دسمبر2023ء) پولیس اہلکار کے قتل اور سابق ایس پی ملیر سمیت دیگر شہریوں پر فائرنگ کے مقدمات میں مطلوب ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

کائونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کراچی کے علاقے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، اور اس کے قبضے اسے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی انچارج خرم وارث نے بتایا کہ ملزم نے 13 دسمبر کو شرافی گوٹھ میں آصف نامی پولیس اہلکار کو قتل کیا تھا، جب کہ سابق ایس پی ملیر سنگھار ملک سمیت دیگر شہریوں پر فائرنگ میں مطلوب تھا۔خرم وارث کے مطابق ملزم نے شاہ لطیف ٹائون میں خاتون سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!