ورلڈ بینک کی عالمی اقتصادی رپورٹ 2025: پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی

(تشکر نیوز) ورلڈ بینک نے عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ 2025 جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کی موجودہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ یہ جون 2024 کے تخمینے سے 0.5 فیصد زیادہ ہے۔ تاہم، آئی ایم ایف نے 3 فیصد جبکہ حکومت نے 3.6 فیصد کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ لگایا ہے۔

مراکش میں انسانی اسمگلنگ کا انکشاف: پاکستانی زندہ بچ جانے والوں کے خوفناک بیانات

رپورٹ کے مطابق، اگلے مالی سال میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد رہے گی، جو خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ترین شرح ہے۔ خطے میں بھارت 6.7 فیصد، بھوٹان 7.2 فیصد، مالدیپ 4.7 فیصد، نیپال 5.1 فیصد، بنگلہ دیش 4.1 فیصد، اور سری لنکا 3.5 فیصد ترقی کی توقع رکھتا ہے۔

ورلڈ بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ فروری 2024 کے انتخابات کے بعد غیر یقینی کی صورتحال میں کمی ہوئی ہے، اور 2021 کے بعد پہلی بار مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر آئی ہے۔ سخت مالیاتی اور مانیٹری پالیسیوں پر عمل درآمد سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان میں معتدل مہنگائی کاروباری اور سرمایہ کاری کے اعتماد میں اضافہ کرے گی، لیکن سال 2026 تک فی کس آمدن کمزور رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک نے پیشگوئی کی کہ پاکستان، بنگلہ دیش، اور سری لنکا میں فی کس آمدن میں کمی کا سامنا رہے گا جبکہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں اضافہ ہوگا۔ تاہم، قرض بلحاظ جی ڈی پی میں بتدریج کمی متوقع ہے۔

رپورٹ میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ اگر اصلاحات میں تاخیر کی گئی تو معاشی سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کورونا وبا کے بعد غذائی عدم تحفظ اور بے روزگاری میں اضافہ اہم چیلنجز کے طور پر ابھرے ہیں۔

58 / 100

One thought on “ورلڈ بینک کی عالمی اقتصادی رپورٹ 2025: پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 2.8 فیصد رہنے کی پیشگوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!