پاکستان کسٹمز JIAP 9 ائیرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے 92 لاکھ روپے مالیت کے I phone کی اسمگلنگ ناکام بنادی

پاکستان کسٹمز JIAP 9 ائیرپورٹ کلکٹریٹ کراچی نے 92 لاکھ روپے مالیت کے I phone کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کراچی(تشکُّر نیور اخبار )جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے انٹرنیشنل آرایول لاؤنج پر تعینات کسٹمز کے عملے نے شارجہ سے بذریعہ ائر عریبیہ کی پرواز G9-542 سے کراچی پہنچنی والی خاتون مسافر کو شک کی بنیاد پر گرین چینل پر روک کر ان کے ھمراہ سامان کے بارے میں استفسار کیا کہ ان کے سامان میں کوئی ممنوعہ اور قابل ادائیگی ڈیوٹی اشیاء تو موجود نہی ھیں تو خاتون مسافر نے اس طرح کی اشیاء کے بارے میں انکار کیا جواب سے غیرمطمئن ھونے پر مسافر خاتون کے سامان کی اسکینگ کی گئی تو ان کے سامان میں موبائل فونز کے خالی ڈبوں اور گرافکس کارڈ کی نشاندھی ھوئی جس پر خاتون مسافر کے سامان کو کسٹمز کے عملے نے ایگزامینیشن کاونٹر پر منتقل کر کے خاتون مسافر کی موجودگی میں ان کے سامان کی تفصیلی جانچ پڑتال کی اور ان سے موبائل فونز کے خالی ڈبوں کے بارے میں استفسار کیا تو خاتون اس کا تسسلی بخش جواب نہ دے سکیں جس پر خاتون مسافر کو سرچنگ روم لے جاکر لیڈی سرچر نے جسمانی تلاشی لی جس کے نتیجہ خاتون مسافر کے جسم کے ساتھ بندھے ھوئے 23 عدد /i Phone 15 pro max برآمد ھوئے جن کی کل مالیت 92 لاکھ روپے ھے اور ان پر 43 لاکھ روپے قابل ادائیگی ڈیوٹی ٹیکسز ھیں
برآمد شدہ موبائل فونز کسٹمز نے اپنی تحویل میں لے کر کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون مسافر کو گرفتار کیا ھے اور مجاز عدالت سے ریمانڈ حاصل کر مزید تفتیش کی جارھی ھے

سید عرفان علی
کسٹمز انفورسمنٹ / JIAPکراچی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!