ایڈیشنل آئی جی کراچی سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، مسائل کے حل کی یقین دہانی

کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن (CRA) کے 11 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں CRA کے صدر شاہد انجم، نائب صدر بابر سلیم، انفارمیشن سیکرٹری عباد عثمانی، اور دیگر اراکین شامل تھے۔

پاکستان نیوی نے CTF-150 کی کمانڈ رائل نیوزی لینڈ نیوی کے سپرد کردی

پولیس چیف نے نو منتخب ٹیم کو مبارکباد دی اور کراچی میں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے اپنے اراکین کو درپیش مسائل، بالخصوص سینئر رپورٹر ندیم احمد کے مقدمے کی تفتیش کے لیے کمیٹی کی درخواست کی۔

ایڈیشنل آئی جی نے کمیٹی تشکیل دینے، رپورٹرز اور پولیس کے درمیان تعاون بڑھانے کے لیے مشترکہ ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد کی یقین دہانی کرائی۔ اس مقصد کے لیے ایس ایس پی عمران شوکت کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔

ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

66 / 100

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!