ہیڈکوارٹرز پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک مسافر کا بھولا ہوا قیمتی سامان، جس میں کرنسی اور دیگر اشیاء شامل تھیں، مسافر کو واپس کر دیا گیا۔
ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد 72 تک پہنچ گئی، رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 3 فروری سے شروع ہوگی
مسافر، جو نجی ایئرلائن کے ذریعے شارجہ سے اسلام آباد پہنچا تھا، اپنا سامان کسٹمز اسکینر پر چھوڑ گیا۔ سامان میں 19 لاکھ روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی، لیپ ٹاپ، رہائشی دستاویزات، کریڈٹ کارڈ، اور دیگر قیمتی اشیاء شامل تھیں۔
ایئرپورٹ انتظامیہ نے پرس میں موجود شناختی کارڈ اور امیگریشن (آئی بی ایم ایس) سسٹم کے ذریعے مسافر سے رابطہ کیا اور سامان واپس کیا۔
شکریہ کا اظہار:
مسافر نے ایئرپورٹ انتظامیہ کی پیشہ ورانہ کارکردگی اور ایمانداری پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اقدامات کی تعریف کی۔