...

نئے سال کے موقع پر کراچی میں دفعہ 144 نافذ، پنجاب بھر میں سیکیورٹی سخت

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

نئے سال کے موقع پر کراچی ڈویژن میں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی سخت کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ڈویژن میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، کمشنر کراچی سلیم راجپوت کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کا فیصلہ سال نو کے باعث کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق شہر میں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ  اور فائر کریکر چلانے پر پابندی عائد ہوگی، پابندی آج رات سے یکم جنوری کے اختتام تک جاری رہے گی۔

دوسری جانب پنجاب بھرمیں نیو ایئرنائٹ کے سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، پنجاب میں 21ہزار413 پولیس افسران، اہلکارسکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ لاہور میں نیوایئر پروگرامزکی سکیورٹی کیلئے2373 افسران واہلکار تعینات ہوں گے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے، ہوائی فائرنگ، ہلڑبازی اور ون ویلنگ کرنیوالوں کیخلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔

 

 

آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ تفریح کے نام پر کوئی خلاف قانون سرگرمی قبول نہیں، والدین اپنے بچوں کو کسی غیر قانونی کام کا حصہ ہرگز نہ بننے دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.