جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا، مرتضیٰ وہاب

تشکُّر نیوز رپورٹنگ،

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جب میئر، وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم ہمارا ہو گا تو فرق نظر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے فیریئر ہال میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن چند ہفتے دور ہے، ہر سیاسی جماعت اپنا منشور عوام کے سامنے پیش کر رہی ہے، اگر کوئی سیاسی جماعت سنجیدگی کے ساتھ عوام کو مسائل نہیں بتا رہی اور اسٹریٹیجی بتا رہی ہے تو وہ پیپلز پارٹی ہے۔

 

 

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بھوک آور افلاس کو کیسے ختم کیا جائے، اس بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، ہر جماعت بس لیڈر کی تصوریں لگا رہی ہیں لیکن ہم آگے کا راستہ بتا رہے ہیں، پیپلز پارٹی کے دس نقاتی ایجنڈے پر مجھے یقین ہے اور آپکو بھی دلاؤں گا، بلاول بھٹو کا جو وژُن ہے تو لوگوں کو روٹی کپڑا مکان ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!