تشکر نیوز: کراچی کے علاقے کھارادر میں بلڈر مافیا نے قومی ورثہ قرار دی جانے والی تاریخی عمارت کو مسمار کردیا۔ یہ قدیم عمارت برطانوی راج کے دور میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے ہیریٹیج کی اہمیت حاصل تھی۔
خیبرپختونخوا کے طلباء و طالبات کا قلعہ بالاحصار کا دورہ، پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین
اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیریٹیج کی جانب سے اس سنگین واقعے کے خلاف ایس ایچ او کھارادر کو فوری کارروائی کے لیے ایک خط لکھا گیا ہے، جس میں بلڈر مافیا کے خلاف سخت اقدامات کی اپیل کی گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کراچی کی کئی تاریخی عمارتیں غیر قانونی تعمیرات کی زد میں آچکی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں موجود ہیریٹیج عمارتوں کی مکمل فہرست میں سے 30 فیصد سے زائد عمارتیں پہلے ہی بلڈر مافیا کے ہاتھوں ختم ہو چکی ہیں، جبکہ کئی دیگر عمارتوں پر بھی کام جاری ہے۔