خیبرپختونخوا کے طلباء و طالبات کا قلعہ بالاحصار کا دورہ، پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین

پشاور: خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلباء و طالبات نے قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، پاکستان کی افغانستان کو واضح پیغام

فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) کے افسران نے طلباء و طالبات کو قلعہ بالاحصار کی تاریخی اہمیت اور سکھوں و انگریزوں کے ادوار میں اس کے جنگی کردار پر بریفنگ دی۔ طلباء کو فرنٹیئر کور کے آپریشنل امور کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس دوران طلباء و طالبات نے قلعہ کے میوزیم کا بھی دورہ کیا، جہاں خیبرپختونخوا کی تاریخ اور ثقافت کو محفوظ کیا گیا ہے۔

طلباء و طالبات نے قلعہ بالاحصار کے دورے کو ایک اہم تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قلعہ خیبرپختونخوا کی شان اور تاریخی ورثہ ہے۔ انہوں نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (نارتھ) کی وطن کے دفاع میں قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ دورہ ہمارے لیے ایک منفرد موقع تھا جس کے ذریعے ہمیں ملک کے خلاف چلنے والے منفی پروپیگنڈے کو سمجھنے اور حقائق جاننے کا موقع ملا۔

طلباء نے تاریخی قلعہ کو محفوظ رکھنے کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں پر خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوان نسل میں قومی شعور اور تاریخی ورثے کی حفاظت کا جذبہ پیدا کرتی رہیں گی۔

53 / 100

One thought on “خیبرپختونخوا کے طلباء و طالبات کا قلعہ بالاحصار کا دورہ، پاک فوج کی خدمات کو خراج تحسین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Don`t copy text!