کراچی (تشکر نیوز) – شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قائد آباد گوشت گلی کے قریب جرگے کے دوران ہونے والی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہوگئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو برادریوں کے درمیان جاری تنازعے پر ہونے والے جرگے میں پیش آیا۔
کراچی: نیپا چورنگی کے قریب پانی کی لائن ٹوٹنے سے پانی کا بحران اور ٹریفک کا نظام متاثر
ذرائع کے مطابق دو روز قبل ربانی برادری اور مخالف گروپ کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں آج جرگہ منعقد کیا گیا تھا۔ جرگے کے دوران مخالفین نے مبینہ طور پر ربانی برادری کے افراد پر فائرنگ کی، جس کے باعث موقع پر افراتفری مچ گئی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث سات افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔
حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔